0
Monday 25 Mar 2024 13:23

غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق 24 مارچ 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 5 لاکھ 20 ہزار 692 تک پہنچ چکی ہے، اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔ 12 مارچ سے 24 مارچ تک 7 ہزار 186 افغان باشندوں میں 2 ہزار 874 مرد، 1 ہزار 543 خواتین اور 2 ہزار 769 بچے اپنے ملک چلے گئے۔ افغانستان روانگی کیلئے 284 گاڑیوں میں 298 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1124743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش