0
Monday 25 Mar 2024 17:08

اسٹریٹ کرائم کے خلاف فوری ایکشن کی ضرورت ہے، آئی جی سندھ

اسٹریٹ کرائم کے خلاف فوری ایکشن کی ضرورت ہے، آئی جی سندھ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائم کے خلاف فوری ایکشن کی ضرورت ہے، اب یہ نہیں ہوگا کہ سائل تھانے جائے اور مقدمہ درج نہ ہو۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر فری رجسٹریشن ٹاسک فورس بحال ہوگی، ایف آئی آر رجسٹریشن فری پر فوری نافذ العمل ہوگا، اسٹریٹ کرائم کے خلاف فوری ایکشن کی ضرورت ہے، تھانے میں کوئی بھی شہری جاتا ہے تو مقدمہ درج کیا جائے گا، ہر واقعے کا مقدمہ درج ہونے سے ملزم کا ریکارڈ بنتا ہے۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ عدالت میں کیس بناتے وقت ملزم کے خلاف ٹھوس ثبوت ہوں گے، اب یہ نہیں ہوگا کہ سائل تھانے جائے اور مقدمہ درج نہ ہو، ایسے ڈیوٹی افسر لگائیں گے جو سائل کی عزت کریں۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ کرپشن کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے گا، کرپٹ عناصر کی جگہ بلیک کمپنی میں ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں اچھے افسر تعینات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گٹکا مافیا کے خلاف ٹاسک فورس کو دوبارہ ایکٹو کیا جائیگا، ساتھ ہی کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف فوری حکمت عملی تیار کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1124792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش