0
Monday 25 Mar 2024 19:19

سندھ میں صورتحال بہتر نہیں، مجرموں کے خلاف آپریشن کیا جائے، نثار کھوڑو

سندھ میں صورتحال بہتر نہیں، مجرموں کے خلاف آپریشن کیا جائے، نثار کھوڑو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ میں صورتحال بہتر نہیں، مجرموں کے خلاف آپریشن کیا جائے۔ سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت امن و امان کے قیام میں مصلحت سے کام نہیں لے گی۔  انہوں نے کہا کہ امن امان کے قیام کیلئے بلاتفریق ڈاکوؤں اور کرمنلز کے خلاف آپریشن کیا جائے۔ رہنما پیپلز پارٹی نے آئی جی سندھ کی تبدیلی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کو قائم کرنے کیلئے آئی جی سندھ سمیت دیگر پولیس افسران کو تبدیل کیا گیا۔ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا جلسہ 3 اپریل کو رات میں ہوگا۔ جلسے کے تمام انتظامات اور تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1124807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش