0
Sunday 28 Apr 2024 11:29

پاکستان میں سوشل میڈیا کے حوالے سے بڑی خبر

پاکستان میں سوشل میڈیا کے حوالے سے بڑی خبر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں سوشل میڈیا کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ ملک میں ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن بل کی تیاری کے کام کا آغاز ہوگیا ہے۔ جس سے خواتین، بچوں، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے پاکستان میں نئے آغاز کیلئے وزارت آئی ٹی کو ٹارگٹ دیدیا ہے۔ اس بل سے سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں پیش آنیوالے مسائل کے حل نکالنے میں مدد ہوگی۔ ذرائع کے مطابق بل سے انتہاء پسندانہ رویوں اور دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ ذرائع کا کہا ہے کہ قانون سازی کا مقصد ایسا سازگار ماحول اور ڈیجیٹل ایکو سسٹم بنانا ہے، جس میں سوشل میڈیا کمپنیز بھرپور انداز میں کام کر سکیں۔

اس کے علاوہ انٹرنیشنل سوشل میڈیا کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کیلئے بھی ضروری قانون سازی کی جائے گی۔ اس بل سے خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرنے، ڈارک اور ڈیپ ویب کے ذریعے ہونیوالے جرائم کے خاتمے، گستاخانہ مذہبی مواد کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کے حوالے سے بھی بڑی مدد ملے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے بچوں اور اقلیتوں سے متعلق مواد ہٹانے اور سائبر سپیس سے متعلق حقوق کا تحفظ یقینی بنانے میں پیشرفت ہو گی۔ وزارت آئی ٹی نے تجاویز اور پالیسی کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کیلئے ماہرین کی مدد بھی لی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1131680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش