0
Sunday 28 Apr 2024 13:07

پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے مگر ادارے تیار نہیں، شرجیل میمن

پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے مگر ادارے تیار نہیں، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، مگر ادارے تیار نہیں۔ ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک طرف اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے اور دوسری طرف منتیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا وزیرِاعلیٰ دہشت گردوں کی طرح اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکیاں دے رہا ہے، اسلام آباد پر قبضے کی دھمکی سے ثابت ہوگیا، پی ٹی آئی کے وزیرِاعلیٰ کے عزائم دہشت گردانہ ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے پہلے سوشل میڈیا پر اب دارالخلافہ میں دہشت گردی کی باتیں کر رہے ہیں، داخلی گروہ بندی کا شکار پی ٹی آئی کے اندر ہر گروہ کا اپنا بیانیہ ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے پی ٹی آئی کا ہر گروہ ڈیل کی درخواستیں دے رہا ہے، اداروں کے خلاف مہم چلانے والے کس منہ سے اداروں سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پہلے اداروں کے خلاف مہم چلائی اب انہیں سیاست میں دھکیل کر متنازع بنانا چاہتی ہے، شہریار آفریدی کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے یہ کیسے عوام کو بیوقوف بنا کر اداروں سے لڑاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1131699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش