1
1
Tuesday 26 Mar 2024 20:50

کوئٹہ، امام جمعہ کے دفتر کا قیام، علامہ احمد کاظمی نے افتتاح کیا

کوئٹہ، امام جمعہ کے دفتر کا قیام، علامہ احمد کاظمی نے افتتاح کیا
اسلام ٹائمز۔ امام جمعہ کوئٹہ کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شہریوں کی سہولت اور دینی مسائل کے حل کے لئے دفتر قائم کر دیا گیا ہے۔ جس کا افتتاح آج عالم دین علامہ سید احمد کاظمی، امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی اور امام جمعہ علامہ غلام حسنین وجدانی نے کیا۔ اس موقع پر دیگر علمائے کرام، قبائلی و سیاسی معززین اور طلباء بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید احمد کاظمی کا کہنا تھا کہ امام جمعہ کوئٹہ کی جانب سے دفتر کا قیام قابل تحسین ہے۔ ان مراکز سے دین کے فروغ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام علمائے کرام کا ساتھ دیں، تاکہ ہم تبلیغ دین اور اپنے دیگر فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں۔ تقریب میں طلباء نے قرآن پاک کی تلاوت بھی کی، جبکہ معروف منقبت خواں سید شبیر حسین نے اس موقع پر نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 1125059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Japan
جس دن شیعوں کو روز جمعہ اور روز جمعہ کا صاحب اور اس نظام ولایت ثالثہ، اللہ و رسول و جانشینش کا فلسفہ سمجھ آگیا اور اس کے تحت نظام نماز جمعہ و امام جمعہ کا اس سے ربط و تعلق سمجھ آگیا اور اس کے تحت سب آگئے، ہمارے بہت سے مسائل حل ہونا شروع ہو جائیں گے اور مومنین کا اپنا فرج و حضرت ولیعصر عج کے فرج کی دعا کے ثمرات بہت تیزی سے نازل ہوںے لگیں گے۔ بہت ہی سست امت ہے۔
ہماری پیشکش