0
Wednesday 27 Mar 2024 22:38

سندھ میں اسمگل شدہ اسلحے کے لائسنس جاری ہونے کا انکشاف

سندھ میں اسمگل شدہ اسلحے کے لائسنس جاری ہونے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں اسمگل شدہ اسلحے کو ڈیلروں اور محکمہ داخلہ کی مدد سے لائسنس یافتہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے اسمگل شدہ اسلحے کو قانونی بنانے کی محکمہ داخلہ سے وضاحت طلب کرلی ہے، جبکہ محکمے کے حکام وضاحت دینے کیلئے لیت و لعل سے کام لینے لگے ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے حیدرآباد میں کسٹم انسپیکٹر مومن شاہ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، چھاپے میں 67 لائسنس یافتہ اسلحہ ملا، تصدیق پر انکشاف ہوا کہ 23 اسلحے اسمگل شدہ تھے۔ ڈیلروں نے اپنی دکان کا اسٹیمپ لگا کر اسلحہ دے دیا اور محکمہ داخلہ سندھ نے اسلحہ ڈیلر کے اسٹیمپ پر لائسنس جاری کر دیا، محکمہ داخلہ سے جواب طلبی کی گئی تو محکمہ داخلہ نے کوئی جواب نہیں دیا۔ ایف آئی اے حکام نے معاملے پر عدالت سے درخواست کرنے پر غور شروع کر دیا، عدالت سے استدعا کی جائے گی کہ محکمہ داخلہ سندھ سے جواب طلبی کرے۔
خبر کا کوڈ : 1125280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش