0
Wednesday 27 Mar 2024 23:13

تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کے لیے امیدوار نامزد کر دیئے

تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کے لیے امیدوار نامزد کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں اپنے امیدوار نامزد کر دیئے۔ پی ٹی آئی راہنما حماد اظہر کے مطابق این اے 119 لاہور سے شہزاد فاروق، این اے 132 قصور سے سردار محمد حسین ڈوگر پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔حماد اظہر کے مطابق پی پی 22 چکوال سے حکیم نثار، پی پی 32 گجرات چودھری پرویز الٰہی، پی پی 54 نارووال سے اویس قاسم کو پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہو گی۔ پی پی 139 شیخوپورہ سے اعجاز بھٹی، پی پی 149 لاہور حافظ ذیشان، پی پی 158 سے مونس الٰہی اور پی پی 164 سے یوسف میو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ہوں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی راہنما حماد اظہر نے بتایا ہے کہ باقی امیدواروں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1125294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش