0
Saturday 20 Apr 2024 17:04

بابل حملے کا جواب ضرور دیا جائیگا، کتائب سید الشہداء

بابل حملے کا جواب ضرور دیا جائیگا، کتائب سید الشہداء
اسلام ٹائمز۔ عرب چینل المیادین کے مطابق عراقی مزاحمتی فورس کتائب سید الشہداء کے سیکرٹری جنرل ابو آلاء الولائی نے اعلان کیا ہے کہ حشد الشعبی فورسز پر حملے میں ملوث فریقوں کو جواب ضرور دیا جائے گا!
 
قبل ازیں عراقی پاپولر موبلائزیشن آرگنائزیشن الحشد الشعبی نے صوبہ بابل کے شمال میں واقع کالسو نامی فوجی اڈے میں دھماکے کی تصدیق کی تھی۔

عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس الحشد الشعبی کے بیان میں اعلان کیا گیا تھا کہ صوبہ بابل کے شمال میں المشروع نامی علاقے میں واقع کالسو فوجی اڈے میں حشد الشعبی فورسز کے ہیڈ کوارٹر میں دھماکہ ہوا ہے۔

اس بیان کے میں کہا گیا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی ہے جس کے مطابق اس دھماکے سے مالی نقصان ہوا جبکہ بعض افراد زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم ابتدائی تحقیقات کے بعد ہی اس کی تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا۔

اس حوالے سے بغداد میں المیادین کے آفس مینیجر نے بھی اطلاع دی کہ ان جارحانہ حملوں میں کالسو بیس کے مرکزی دروازے، ایک کار گیراج اور پاپولر موبلائزیشن فورسز کے 2 دفاتر کو نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ ہونے والے حملوں کی شدت بہت زیادہ تھی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حشد الشعبی کے اس ہیڈکوارٹر کو 3 حملوں میں نشانہ بنایا گیا جس سے کم از کم 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق عراقی ہوائی حدود میں امریکی طیاروں کی "معمول کی سرگرمیاں" جاری ہیں جبکہ عراقی ہوائی حدود میں ایک ایندھن بھرنے والے امریکی ہوائی جہاز کی پرواز کا مشاہدہ بھی کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1129958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش