0
Wednesday 27 Mar 2024 23:25

خدمت خلق کیلئے ہمیشہ ہر چیز سے بالاتر ہوکر کام کیا، خالد مقبول

خدمت خلق کیلئے ہمیشہ ہر چیز سے بالاتر ہوکر کام کیا، خالد مقبول
اسلام ٹائمز۔ کنوینر ایم کیو ایم پاکستان اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حالات کیسے بھی ہوں ہمیشہ خدمت خلق کیلئے ہر چیز سے بالاتر ہوکر کام کیا۔ کنوینر ایم کیو ایم پاکستان اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے خدمت کی بنیاد پر آج بھی ایم کیو ایم کو کھڑا رکھا ہوا ہے۔ ایم کیو ایم 1984ء میں بنی، خدمت خلق کی بنیاد 1979ء میں رکھی، خدمت کی بنیاد پہلے رکھی گئی پھر سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا گیا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دکھ اور درد کا جو رشتہ ہے قوم کے ساتھ وہ احساس 40 سالوں میں بھی کمزور نہیں ہوا، پاکستان اور ملک سے باہر بھی زلزلوں اور طوفانوں میں کردار ادا کیا۔ اگر پابندی نہ لگائی جاتی، رکاوٹیں نہ ڈالی جاتیں تو خطے کے لئے ایک بڑا اثاثہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی شکل میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد نے ہمیشہ اپنی کمٹمنٹ پوری کی اور حیران کیا، آج انتہائی نگہداشت بچوں کے علاج کی حیثیت سے یہ ہسپتال پورے ملک کے ہسپتالوں کا مقابلہ کرسکتا ہے۔ آنے والے دنوں میں کے کے ایف ملک کی سطح کا بڑا ادارہ بنے گا۔
خبر کا کوڈ : 1125297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش