0
Thursday 28 Mar 2024 09:41

سانحہ مومن پورہ، ملزم اجمل عرف اکرم لاہوری کیخلاف پراگریس رپورٹ عدالت پیش

سانحہ مومن پورہ، ملزم اجمل عرف اکرم لاہوری کیخلاف پراگریس رپورٹ عدالت پیش
اسلام ٹائمز۔ سانحہ مومن پورہ لاہور کے ملزم اجمل عرف اکرم لاہوری کیخلاف پراگریس رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دی گئی۔ ملزم اجمل عرف اکرم لاہوری کیخلاف لاہور کے مومن پورہ قبرستان میں 26 برس قبل 1998ء میں مجلس عزاء پر فائرنگ کرکے 11 افراد کو شہید کرنے کا الزام ہے۔ ملزم اکرم لاہوری اور اس کے ساتھیوں نے قبرستان میں جاری مجلس عزاء پر فائرنگ کر دی تھی، جس سے 11 افراد موقع پر شہید ہو گئے تھے، جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے۔ ملزمان پوٹھوہار جیب میں فرار ہو گئے تھے۔ اس وقت کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کروائی تھی، مگر کسی اور کیس میں گرفتار اکرم لاہوری نے اس واردات کا بھی اعتراف کیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 1125354
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش