0
Thursday 28 Mar 2024 11:51

بھارت مقبوضہ کشمیر میں عوام کا بدترین استحصال کر رہا ہے، عزیر احمد غزالی

بھارت مقبوضہ کشمیر میں عوام کا بدترین استحصال کر رہا ہے، عزیر احمد غزالی
اسلام ٹائمز۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں عوام کا بدترین استحصال کر رہا ہے۔ وزیر داخلہ امیت شاہ کا کشمیر کی موجودہ اندوہناک صورتحال کو سازگار قرار دینا بھارتی حکمرانوں کی طرف سے بار بار بولے جانے والا جھوٹ ہے۔ پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال کو پرامن قرار دینے کے بیان کو ریاست ہند کی جانب سے کشمیر کی بدتر صورتحال پر بار بار بولے جانے والا جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکمران مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے دنیا کو گمراہ کرنے کے لیے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔دنیا جانتی ہے کہ کشمیر ایک جیل کی طرح ہے جہاں شہریوں کو لاکھوں فوجیوں کے تسلط سے محصور کر کے ان کے جذبات اور احساسات کو بندوق کی نوک پر جبرا خاموش کیا گیا ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ وادیِ کشمیر میں دس لاکھ قابض فوجیوں کو مسلّط کر کے، گھر گھر اور نکر نکر پہرے بٹھا کر، بدترین کالے قوانین کا نفاذ کرکے، کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت کارکنان اور ہزاروں دیگر شہریوں کو جیلوں میں بند کر کے ریاست کے حالات کو نارمل ثابت کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ 

عزیر احمد غزالی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ایک قابض ملک کی حیثیت سے موجود ہے اور اس کی یہ حیثیت کسی طور تبدیل نہیں ہو سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکمران مقبوضہ کشمیر میں سیاسی محاذ پر حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والی مقامی سیاسی اور مذہبی جماعتوں پر پابندیاں عائد کر رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں آزادی اظہار رائے پر قدغن اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاریوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے جنگی جرائم کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1125377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش