0
Thursday 28 Mar 2024 20:45

عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی، فل کورٹ کا اعلامیہ جاری

عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی، فل کورٹ کا اعلامیہ جاری
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت فل کورٹ کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ جاری کئے گئے فل کورٹ اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کی جانب سے 26 مارچ 2024ء کو ایک خط موصول ہوا، خط میں لگائے گئے الزامات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے چیف جسٹس نے اسی دن ایک میٹنگ بلائی۔ اعلامیہ میں کہا گیا چیف جسٹس نے اڑھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ میں تمام ججز کے تحفظات کو انفرادی طور پر سنا، چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ عدلیہ میں مداخلت برداشت نہیں ہوگی۔

سپریم کورٹ کے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا چیف جسٹس نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور دیگر ججز سے افطار کے بعد ملاقات کی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ہائیکورٹ کے ججز کو اپنے گھر بلایا، چیف جسٹس نے اڑھائی گھنٹے کی ملاقات میں ججز کو انفرادی طور پر سنا۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس سے ملاقات میں ریاستی اداروں کو ہدایات دینے کی یقین دہانی کروائی، وزیراعظم نے فیض آباد دھرنا کیس کی روشنی میں ریاستی اداروں کے حوالے سے قانون سازی کی یقین دہانی بھی کروائی۔
خبر کا کوڈ : 1125515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش