0
Thursday 28 Mar 2024 22:33

امید ہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری بطور سینیٹر مظلوم کشمیریوں کیلئے آواز اٹھائیں گے، سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم

امید ہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری بطور سینیٹر مظلوم کشمیریوں کیلئے آواز اٹھائیں گے، سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے سینیٹر منتخب ہونے کو پاکستان اور آزاد کشمیر میں بڑی اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری جیسے نظریاتی اور صاحب بصیرت شخص کو ایک ایسے وقت میں بطور سینیٹر منتخب کیا گیا ہے کہ جب پاکستان میں نظریاتی سیاست کا تقریباً خاتمہ ہوچکا ہے۔ ایسی فضا میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا انتخاب پاکستانی سیاست کی دنیا میں تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کے سیکرٹری جنرل نذر حافی اور فورم کے دیگر ممبران نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کے بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر جہاں انہیں مبارکباد دی ہے، وہیں اس امید کا اظہار بھی کیا ہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب اپنی دینی بصیرت اور حب الوطنی کی بنیاد پر بطور سینیٹر مظلوم کشمیریوں کیلئے بھی بھرپور آواز اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بے شک آج غزہ میں بہت ظلم ہو رہا ہے اور مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم دیکھ کر دنیا کا ہر انسان رنجیدہ ہے، لیکن کشمیریوں کی مظلومیت فلسطینیوں سے بھی زیادہ ہے، چونکہ کشمیریوں کی مظلومیت دنیا میں کہیں دکھائی نہیں جا رہی۔ اراکین فورم نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی بحرانات اور داخلی مسائل اپنی جگہ لیکن مظلوم کشمیریوں کی حمایت و نصرت کے حوالے سے ساری پاکستانی قوم متحد ہے۔
خبر کا کوڈ : 1125533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش