0
Wednesday 9 Nov 2011 23:04

سرمایہ دارانہ نظام کیخلاف کئی ممالک میں احتجاج جاری

سرمایہ دارانہ نظام کیخلاف کئی ممالک میں احتجاج جاری
اسلام ٹائمز۔ سرمایہ دارانہ نظام کیخلاف کئی ممالک میں احتجاج جاری ہے۔ امریکی شہر آک لینڈ میں پولیس اہلکار نے ویڈیو بنانے پر فائرنگ کر دی جبکہ آسٹریلیا میں پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ آک لینڈ میں مظاہرین کا راستہ روکے کھڑے پولیس اہلکاروں کی ویڈیو بنانے پر ایک اہلکار غصے میں آگیا اور اس نے شہری پر ربر کی گولیاں چلا دیں۔ نیویارک میں ’’وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو ‘‘ تحریک کے شرکاء مقامی اسکول میں پہنچ گئے۔ جبکہ زکوٹی پارک میں معروف گلوکار ڈیوڈ کراس بے اور گراہم ناش نے مظاہرین کیلئے پرفارم کیا۔ مظاہرین نے واشنگٹن کی جانب مارچ کرنے اور ایک نئی جمہوری ووٹنگ کے منصوبے بھی پیش کر دیئے ہیں۔ آسٹریلیا میں سڈنی پر قبضہ کرو تحریک کے ارکان نے ایک دفتر پر قبضہ کر لیا، جس کو پولیس نے کچھ ہی دیر میں ختم کرا کے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔
خبر کا کوڈ : 112732
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش