0
Thursday 10 Nov 2011 00:54

مسلم لیگ (ن) کی طرف سے مذاکرات کی حکومتی پیشکش مسترد کر دی گئی

مسلم لیگ (ن) کی طرف سے مذاکرات کی حکومتی پیشکش مسترد کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن نے حکومت سے مذاکرات کی تجویز مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ صرف قبل از وقت انتخابات پر حکومت کے ساتھ بات ہو سکتی ہے۔ مسلم لیگ نون کے ذرائع کے مطابق اگر حکومت قبل از وقت انتخابات پر آمادہ ہے تو وہ اپنا آئینی کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ حکومت کی کوئی ساکھ نہیں ہے جبکہ وزیرداخلہ رحمان ملک کی پیشکش پرانے شکاری کا نئے جال والی بات ہے ۔ مسلم لیگ ن کا کہنا ہے انہوں نے ایشوز پر مذاکرات کے لئے پیشکش کا ہمیشہ خیر مقدم کیا ہے لیکن حکومت کی غیر سنجیدگی نے ہر مرتبہ بحران پیدا کیا۔ اب حکومت اپنا مینڈیٹ کھو چکی ہے اور اس کی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی۔ مسلم لیگ نون کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت میں سیاسی اور اخلاقی جرات ہے تو عوام سے رجوع کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون محرم کے فوراً بعد حکومت سے نجات کے لئے بھرپور سیاسی قوت استعمال کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 112749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش