0
Friday 19 Apr 2024 20:11

جامعہ کراچی ایرانی خاتون اول کی تصنیف کی تقریب رونمائی کی میزبانی کریگی

جامعہ کراچی ایرانی خاتون اول کی تصنیف کی تقریب رونمائی کی میزبانی کریگی
اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے موقع پر منگل 23 اپریل کو ایران کی خاتون اول ڈاکٹر جمیلہ علم الہدیٰ کی خصوصی تحریر کردہ کتاب ’’نسوانی زندگی کا مزہ‘‘ کی تقریب رونمائی کی میزبانی کرے گی۔ اس موقع پر سیمینار بھی ہوگا، جس سے ایران کی خاتون اول ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدیٰ خصوصی اور جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی خطاب کریں گی۔ ڈاکٹر جمیلہ علم الہدیٰ کی کتاب کا خصوصی طور پر اردو زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے اور اسے جامعہ کراچی کی فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز شائع کرے گی۔ جامعہ کراچی کے مطابق ایرانی خاتون اول کی کتاب کا مواد شعبہ اسلامک لرننگ میں پڑھائے جانے والے ’اسلام اور عورت‘ کے کورس کیلئے مددگار ہے۔
خبر کا کوڈ : 1129782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش