0
Wednesday 24 Apr 2024 23:06

اسرائیل جلد یا بدیر سرے سے ختم ہو جائیگا، سابق موساد ایجنٹ

اسرائیل جلد یا بدیر سرے سے ختم ہو جائیگا، سابق موساد ایجنٹ
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم پر حماس کے مزاحمتی اور تل ابیب کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے ہوائی حملوں کی درست پیشینگوئی کرنے والے، اسرائیلی جاسوس تنظیم موساد کے سابق سینیئر ایجنٹ مشکا بن ڈیوڈ نے اب غاصب اسرائیلی رژیم کے تاریک مستقبل کے بارے بھی پیشینگوئی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ غاصب رژیم جلد یا بدیر، سرے سے ختم ہو جائے گی!
 
اسرائیلی جاسوس تنظیم سے مستعفی ہونے کے بعد اب ناول نگاری کرنے والے موساد کے سابق سینیئر ایجنٹ نے سال 2017ء میں شائع ہونے والی اپنی کتاب "شارک" میں اس مہلک تنازعے کی جانب اشارہ کیا تھا کہ جو غزہ کی پٹی کے پیچھے واقع غیرقانونی یہودی بستیوں پر حماس کے حملے سے شروع ہوتا اور اسلامی جمہوریہ و غاصب صیہونی رژیم کے درمیان کشیدگی تک پہنچ جاتا ہے۔

7 اکتوبر 2023ء کے روز شروع ہونے والے طوفان الاقصی مزاحمتی آپریشن کے بعد مشکا بن ڈیوڈ کی مذکورہ کتاب سب سے زیادہ بکنے والی "بیسٹ سیلر بک" بن چکی ہے۔

عرب چینل العربیہ کے مطابق 12 سال تک موساد کے لئے کام کرنے والا مشکا بن ڈیوڈ اچھی طرح سے جانتا ہے کہ صیہونی فوج و انٹیلیجنس ایجنسیاں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق موساد کے اس سابق سینیئر ایجنٹ نے سال 1997ء میں، اردن میں حماس کے اس وقت کے سربراہ سیاسی بیورو خالد مشعل کو قتل کرنے پر مبنی موساد کی ناکام کارروائی میں بھی حصہ لیا تھا کہ جس کے بعد سال 1999ء میں مشکا بن ڈیوڈ نے موساد کو چھوڑ دیا اور خالد مشعل کے ناکام قتل کے حوالے سے اپنا نام منظر عام پر آ جانے کے بعد عبرانی زبان میں 20 کتابیں لکھ ڈالیں۔

مشکا بن ڈیوڈ نے اب غاصب صیہونی رژیم کے اندھے مستقبل کے بارے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گو کہ اسرائیل (مقبوضہ فلسطین) کے باشندے 3 ہزار سال یا شاید اس سے بھی زیادہ عرصے سے زندگی گزار رہے ہیں تاہم رومی سلطنت کو دیکھو۔۔ چنگیز خان کو دیکھو۔۔ لہذا اب یہ صیہونی رژیم بھی جلد یا بدیر سرے سے ختم ہو جائے گی!!

اپنی پیشینگوئی میں موساد کے سابق ایجنٹ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنا نقطہ نظر ضرور بتانا ہے اور وہ یہ ہے کہ اسرائیل "ہمیشہ کے لئے ختم" ہو جائے گا!!
خبر کا کوڈ : 1130892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش