0
Sunday 28 Apr 2024 21:01

باجوڑ میں برساتی نالے میں پھنسنے والی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش

باجوڑ میں برساتی نالے میں پھنسنے والی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش
اسلام ٹائمز۔ باجوڑ میں خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دے دیا۔ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کے مصداق خاتون طوفانی برساتی نالے سے گزر کر اسپتال پہنچیں جہاں ان کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ آج صبح ریسکیو 1122 باجوڑ نے بتایا کہ سمسئی خوڑ نزد رشکئی تحصیل خار میں ایک فیلڈر کار جس میں افراد 6 سوار تھے گہرے سیلابی ریلے میں پھنس گئی تھی۔ کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 باجوڑ کی میڈیکل، ڈیزاسٹر اور ریکوری ٹیمیں فورا موقع پر پہنچیں۔ امدادی ٹیم نے فیلڈر کار کو پیشہ ورانہ طریقے سے نالے سے نکالا اور کار میں موجود بیمار عورت کو میڈیکل ٹیم نے فرسٹ ایڈ فراہم کرکے ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کیا جہاں شام کو ان کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 1131779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش