0
Sunday 28 Apr 2024 21:40

وحدت یوتھ کبیروالا کا کنونشن، شاہد عباس لنگاہ تحصیل کبیروالا کے صدر منتخب 

وحدت یوتھ کبیروالا کا کنونشن، شاہد عباس لنگاہ تحصیل کبیروالا کے صدر منتخب 
اسلام ٹائمز۔ وحدت یوتھ ملتان ڈویژن تحصیل کبیروالا کا منجی بشریت کنونشن مسجد عبد المطلب میں منعقد ہوا۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت قرآن کا شرف راشد عباس نے حاصل کیا۔ نعت رسول مقبول کی سعادت راشد کربلائی(ضلعی مسئول ضلع خانیوال) نے حاصل کی۔ مولانا کلیم عباس ترابی نے نوجوان کا معاشرے میں کردار کے موضوع پر گفتگو کی۔ بعدازاں ڈویژنل صدر وحدت یوتھ تیمور حسن نے انتخابی عمل کی وضاحت کی۔ جس کے بعد ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔ جس کے نتیجے میں شاہد عباس لنگاہ کو کثرت رائے سے تحصیل کبیروالا کا صدر منتخب کردیا گیا۔ ڈویژنل صدر تیمور حسن نے تحصیل صدر، جنرل سیکرٹری ذوالقرنین اور نائب صدر ثقلین رضا سے حلف لیا۔ اس موقع پر ڈویژنل نمائندگان ارتضی نقوی اور حسن رضا حیدری بھی موجود تھے۔ 

 
خبر کا کوڈ : 1131799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش