0
Monday 29 Apr 2024 01:47
پاکستان اور ایران کا دہشت گردی کے ناسور کو مل کر ختم کرنے کا فیصلہ

پاکستان اور ایران نے سرحدی علاقوں سے دہشت گردوں کے خاتمے کےلئے عملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان اور ایران نے سرحدی علاقوں سے دہشت گردوں کے خاتمے کےلئے عملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔
اسلام ٹایمز۔ ایران اور پاکستان نے سرحدی علاقوں سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کےلئے مشترکہ کاوشوں  کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے دونوں ممالک نے لائزون افسران کا تقرر کر دیا ہے جو اسی ہفتے میں ہی اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیں گے۔ دہشت گردی کے خاتمے کےلئے دونوں اطراف کرنل لیول کے افسران کا تعین کیا گیا ہے جب کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کے معاہدے کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے سے انٹیلی جنس شئیرنگ کر سکیں گے جب کہ خطے سے دہشت گردی کی روک تھام کےلئے پاکستان چین اور ایران کے درمیان مذاکرات کی ہونے والے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1131831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش