0
Monday 29 Apr 2024 09:51

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے
اسلام ٹائمز۔ ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم اور کشمیر ڈائسپورا کوئلیشن نے واشنگٹن میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا جس میں متنازعہ علاقے جموں و کشمیر میں فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے انسانیت کے خلاف جاری جرائم کی مذمت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت پوری دنیا میں ٹارگٹ کلنگ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جو انسانی حقوق کے عالمی قانون اور جنیوا کنونشن کے منافی ہے۔ ڈبلیو کے اے ایف کے سیکرٹری جنرل اور کے ڈی سی کے بورڈ رکن ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا کہ ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں، چاہے کوئی بھی قیمت چکانی پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈرایا نہیں جا سکتا۔ ڈبلیو کے اے ایف اور کے ڈی سی کے صدر ڈاکٹر غلام نبی میر نے کہا کہ ہم بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقے میں بھارتی حکومت کے غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدامات کی مذمت کرے۔

کے ڈی سی کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر مبین شاہ نے کہا کہ کے ڈی سی میں وہ ایک آزاد، جمہوری دنیا کے اصولوں کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے مودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت بھارت میں اقتدار میں آئی ہے، اس نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی حکمرانی کے خلاف ہر قسم کی مخالفت کو منظم طریقے سے دبایا ہے۔ کے ڈی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرحان چک نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقے میں تباہی مچا رہا ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے جس میں قتل اور غیر قانونی نظربندیاں شامل ہیں۔ ڈاکٹر امتیاز خان نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کی فسطائی بی جے پی حکومت کو روکے کیونکہ وہ نہتے پناہ گزینوں، سیاسی کارکنوں، ماہرین تعلیم، طلبا، انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 1131869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش