0
Monday 29 Apr 2024 11:25

نسیم عباس کاظمی آئی او لاہور ریجن کے ناظم منتخب

نسیم عباس کاظمی آئی او لاہور ریجن کے ناظم منتخب
اسلام ٹائمز۔ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان لاہور ریجن کا خصوصی اجلاس مرکزی آفس مسجد صاحب الزمان اسلام پورہ لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر نسیم عباس کاظمی کو لاہور ریجن کا ناظم منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع پر امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کابینہ سمیت سابقین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ اجلاس میں نومنتخب ریجنل ناظم کی صحت و سلامتی اور کامیابی و کامرانی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین آئی او پاکستان افسر رضا خان کا کہنا تھا کہ تنظیم اپنے الہیٰ اہداف کے حصول کیلئے مصروف عمل ہے، اور یہ سفر کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں نسیم عباس کاظمی اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں گے۔
 
اس موقع پر افسر رضا خان نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی بھی سخت انداز میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے سانحے پر عرب حکمرانوں کی مجرمانہ خاموش قابل تشویش ہے۔ افسر رضا خان کا کہنا تھا کہ امریکہ و یورپ کے طلبہ و طالبات فلسطینیوں کی مظلومیت پر ان کی ہم نواء ہو چکے ہیں، مگر افسوس کی عرب حکمران ابھی تک خواب غفلت میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ و یورپ میں طلبہ و طالبات کی گرفتاریوں کے مغرب کے مکروہ چہرے سے نقاب الٹ دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1131878
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش