0
Monday 29 Apr 2024 21:06

امریکی و قطری وزرائے خارجہ کی ملاقات، غزہ میں جنگبندی پر غور

امریکی و قطری وزرائے خارجہ کی ملاقات، غزہ میں جنگبندی پر غور
اسلام ٹائمز۔آج امریکی وزیر خارجہ "انٹونی بلنکن" نے اپنے قطری ہم منصب "محمد بن عبدالرحمن" سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ محمد بن عبدالرحمن کے پاس قطر کی وزارت عظمیٰ کا قلمدان بھی ہے۔ اس ملاقات کے حوالے سے قطر کی وزارت خارجہ نے رپورٹ دی کہ انٹونی بلنکن و محمد بن عبدالرحمن غزہ میں جنگ بندی کے طریقوں، قیدیوں کے تبادلے اور انسانی امداد کی ترسیل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دوحہ علاقائی صورت حال پر شدید تشویش ناک ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے خلیج فارس کے عرب ممالک سے شرمناک مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے مقابلے میں اسرائیل کی حمایت کے لئے ایک مشترکہ فضائی دفاع تشکیل دیں۔ انہوں نے آج شام ریاض میں خلیج فارس تعاون کونسل کے وزراء کے اجلاس میں کہا کہ تہران کا حملہ ایران کے شدید و بڑھتے ہوئے خطرے اور مشترکہ فضائی دفاع کے لئے ہمارے تعاون کی ضرورت کو ظاہر کرتا ہے۔ واضح رہے کہ مشترکہ فضائی دفاع کا منصوبہ کئی سالوں سے پیش کیا جا چکا ہے لیکن اس سلسلے میں عملی طور پر کوئی کامیاب پیشرفت نہیں ہو سکی۔
خبر کا کوڈ : 1131991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش