0
Monday 29 Apr 2024 22:11

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر کی منظوری دیدی

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ بین الااقوامی مالیاتی فنڈز نے پاکستان کیلئے قرضہ پروگرام کی 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں پاکستان سے متعلق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر فوری جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے آخری قسط کی منظوری اسٹینڈ بائی اریجمنٹ کے تحت دی ہے، 3 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو 1.9 ارب ڈالر پہلے مل چکے ہیں۔ اجلاس میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1132003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش