0
Thursday 2 May 2024 16:56

پی ٹی آئی پہلے اپنا موقف ایک کرے پھر دوسروں سے بات کرے، مولانا امجد خان

پی ٹی آئی پہلے اپنا موقف ایک کرے پھر دوسروں سے بات کرے، مولانا امجد خان
اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی  نے کراچی اور پشاور ملین مارچ کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کا آج کراچی اور پھر پشاور ملین مارچ میں پی ٹی آئی سمیت کسی اور جماعت کو حصہ دار نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان علی امین گنڈا پور کے تازہ بیان پر بھی نالاں ہیں، مولانا فضل الرحمٰن کی قومی اسمبلی میں تقریر کے بعد مشترکہ جدوجہد کا جو تاثر سامنے آیا اسے اس فیصلے نے یکسر زائل کر دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کو لاہور سے کراچی رخصت کرنے کے بعد جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا امجد خان نے بتایا کہ ان ملین مارچوں میں جھنڈا بھی جے یو آئی کا اور ڈنڈا بھی جے یو آئی کا ہی ہو گا، حادثاتی وزیر اعلیٰ بننے والے گنڈا پور آگاہ رہیں کہ کے پی کے حلقے کھلنا شروع ہو گئے تو پی ٹی آئی کی موجودہ نشستیں بھی خراب ہو جائیں گی، اسد قیصر سمیت کسی کا کوئی تازہ رابطہ نہیں ہوا، ان کے بیانات میں تضادات ہیں، یہ لوگ گلے اور پاؤں پڑتے ہیں اور ٹھوڑی کو بھی ہاتھ لگاتے ہیں، پہلے اپنا مؤقف ایک کریں پھر دوسروں سے بات کریں۔
 
خبر کا کوڈ : 1132477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش