0
Thursday 2 May 2024 18:09

علامہ مقصود ڈومکی کی ڈی سی کوئٹہ سے ملاقات، مختلف مسائل سے متعلق گفتگو

علامہ مقصود ڈومکی کی ڈی سی کوئٹہ سے ملاقات، مختلف مسائل سے متعلق گفتگو
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کوئٹہ بلخصوص ہزارہ ٹاؤن اور کرخسہ ڈیم کے علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انتظامیہ وارداتوں پر قابو پانے کے لئے مجرموں کا تعاقب کرکے عوام کو پرامن ماحول فراہم کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی نائب صدور علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، عیوض علی ہزارہ، ضلعی صدر کوئٹہ سٹی ارباب لیاقت علی ہزارہ، جنرل سیکرٹری حاجی غلام حسین اخلاقی، نائب صدر آقا ضیاء، ٹھیکدار حسن، حاجی عباس اور یاسین امینی شریک ہوئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال بہتر کی جائے۔ چوری ڈاکے کی وارداتوں پر قابو پانا ضروری ہے۔ خصوصاً ہزارہ ٹاؤن اور کرخسہ میں بدامنی کے واقعات پر تشویش ہے۔ مجرموں کا تعاقب کرکے عوام کو پرامن ماحول دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے بیوپاری نوجوان نسل کو برباد کر رہے ہیں، جبکہ پولیس اور ریاستی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ منشیات کے بیوپاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ 15 مئی بروز بدھ فلسطین فاؤنڈیشن بلوچستان کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد نے کہا کہ منشیات معاشرے کے لئے ناسور بن چکی ہے۔ حکومت منشیات کے سدباب کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے گی۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جن اہم معاشرتی مسائل کی آپ نے نشاندہی کی ہے، ان پر اقدام ہوگا۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈپٹی کمشنر کو ڈاکٹر در شہوار احمدزئی کی کتاب سیرت امام حسین علیہ السلام اور مولانا مفتی نظام الدین شامزئی کی کتاب عقیدہ ظہور مہدی علیہ السلام کا تحفہ پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 1132492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش