0
Thursday 2 May 2024 23:46
جب تک نیب ہے ملک نہیں چلے گا

10 ایس آئی ایف سی بھی بنا لیں جب تک نیب ہے ملک نہیں چلے گا، شاہد خاقان عباسی

10 ایس آئی ایف سی بھی بنا لیں جب تک نیب ہے ملک نہیں چلے گا، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب جعلی کیسز بناتا رہا ہے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک نجی ٹی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے نیب کو ختم کرنے کا نعرہ لگایا تھا، 10 ایس آئی ایف سی بھی بنالیں جب تک نیب ہے ملک نہیں چلے گا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اینگرو دنیا کا سستا ترین ٹرمینل ہے۔ ٹرمینل کو چلتے ہوئے 8 سال ہوگئے ہیں۔ 25 فیصد گیس ٹرمینل سپلائی کرتے ہیں۔ میں اور مفتاح اسماعیل کچھ نہیں چاہتے، ساتھیوں کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کا ازالہ ہونا چاہئے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ بہت سے لوگوں کی زندگیوں کو تباہ کر دیا گیا، کون جوبداہ ہوگا۔ ہم نےعدالت جانا ہے اور معاملہ عدالت پر چھوڑیں گے۔ دیکھیں گے پاکستان کی عدلیہ انصاف دیں گی یا نہیں۔؟ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں اگر کوئی الزام ہے تو لائیو سماعت کریں۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ جنہوں نے ناانصافی کی ان کا معاملہ عدالت پر چھوڑتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1132543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش