0
Tuesday 7 May 2024 22:37

امریکہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل ایک مرتبہ پھر روکدی ہے، امریکی میڈیا کا دعوی

امریکہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل ایک مرتبہ پھر روکدی ہے، امریکی میڈیا کا دعوی
اسلام ٹائمز۔ امریکی جریدے وال اسٹریٹ جورنل نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل کو رفح پر حملے سے روکنے پر مبنی بائیڈن انتظامیہ کی گہری اعلانیہ و مخفی مہم، مغربی ایشیا میں اپنے قریبی اتحادی کے ساتھ اس کا اب تک کا سب سے مشکل امتحان بن چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بائیڈن کی جانب سے نیتن یاہو کو رفح پر حملے کے بارے خبردار کر دینے کے چند گھنٹوں کے بعد ہی اسرائیلی فوج نے مشرقی رفح میں حملے شروع کر دیئے ہیں۔

عرب چینل الجزیرہ نے وال اسٹریٹ جورنل سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ حملہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے کی حکمت عملی کے حوالے سے بائیڈن و نیتن یاہو کے درمیان حائل وسیع خلیج کو ظاہر کرتا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق رفح پر حملے کے حوالے سے اختلافات کی بناء پر امریکہ نے اسرائیل کو درست نشانے پر لگنے والے ہزاروں ہتھیاروں کی فروخت میں حالیہ مہینوں کے دوران کم از کم دوسری بار تاخیر کی ہے۔

گذشتہ روز امریکی ای مجلے ایکسیس (Axios) نے بھی 2 اسرائیلی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ گزشتہ ہفتے بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو امریکی ساختہ ہتھیاروں کی ترسیل روک دی تھی کیونکہ امریکی حکومت، عالمی دباؤ کے تحت، رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے بہت زیادہ پریشان ہے، ایک ایسا علاقہ کہ جہاں تقریباً 15 لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں نے غزہ میں آخری محفوظ جگہ کے طور پر پناہ لے رکھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1133459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش