0
Monday 14 Nov 2011 14:26

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر سوار ہو کر قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں، رانا ثناءاللہ

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر سوار ہو کر قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں، رانا ثناءاللہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر سوار ہو کر قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ اور جرنیلوں کے اثاثے سامنے لانے کی بات کیوں نہیں کرتے۔ فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کے دوران رانا ثناءاللہ کی تنقید کا مرکز و محور عمران خان، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ رہا۔ حکومت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کرپشن، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف مسلم لیگ ن کا احتجاجی پروگرام تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔ وزیر قانون اپنے خطاب میں عمران خان کو بھی وقتاً فوقتاً آڑے ہاتھوں لیتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زکوۃ اور خیرات کے ذریعے ہسپتال بنانے کے علاوہ انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر سوار ہو کر قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ جلسے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان نے مسلم لیگ کو فوج کی بنائی گئی جماعت کہہ کر تحریک پاکستان کے قائدین کی توہین کی ہے۔ رانا ثناءاللہ نے تو اپنے مخصوص انداز میں شرکاء جلسے کو گرمائے رکھا جبکہ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عام انتخابات تک سیاسی بیان بازیوں کا سلسلہ یونہی جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 113889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش