0
Wednesday 16 Nov 2011 13:18

شاہ محمود قریشی حکومتی پالیسی نہیں اپنے تاریک مستقبل سے مایوس ہو کر مستعفی ہوئے، امتیاز صفدر وڑائچ

شاہ محمود قریشی حکومتی پالیسی نہیں اپنے تاریک مستقبل سے مایوس ہو کر مستعفی ہوئے، امتیاز صفدر وڑائچ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے وزارت سے ہٹائے جانے سے پہلے کبھی الزامات نہیں لگائے۔ وزارتوں سے استعفے ان سمیت دیگر وزرا سے بھی لئے گئے تھے۔ لیکن کسی نے پارٹی چھوڑی نہ قیادت پر تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے جو بھی علیحدہ ہوا، اس کی سیاست کا خاتمہ ہو گیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی سمیت کسی بھی رکن قومی اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز نہیں روکے گئے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے ساتھی ایم پی ایز کے تحفظات دور کر دیئے جائیں گے، وہ ان کے ساتھ پارٹی کو نہیں چھوڑ رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مسٹر کلین کی چٹ نہیں دے سکتے ہیں، وہ جہاں جلسہ کرنا چاہیں ان کا جمہوری حق ہے۔ ہمیں کوئی خطرہ ہے نہ رکاوٹ کھڑی کریں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 114302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش