0
Tuesday 15 Nov 2011 21:53

شاہ محمود قریشی کے جانے سے پارٹی پر کوئی فرق نہیں پڑیگا، پی پی خیبر پختونخوا

شاہ محمود قریشی کے جانے سے پارٹی پر کوئی فرق نہیں پڑیگا، پی پی خیبر پختونخوا
 اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا کے سرکردہ عہدیداروں اور کارکنوں نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے پیپلزپارٹی سے مستعفی ہونے کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی میں اقتدار پرستوں کیلئے کوئی جگہ نہیں اور جس نے بھی پیپلزپارٹی سے بے وفائی کی تاریخ نے اسے عبرت کا نشان بنایا، یہ باتیں پیپلزپارٹی کے رہنماء سرتاج خان دوران پور، پی پی پی لائرز فورم کے رہنماء سکندر خان ایڈووکیٹ اور پی پی پی کے صوبائی رہنما بہراہ مند خان تنگی ایڈووکیٹ نے کیں، سرتاج خان دوران پور نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ شاہ محمود قریشی نے جو تقریر کی اس کا سکریپ کس نے لکھا ور کیوں لکھا، انہوں نے کہا کہ قریشی دوران وزارت خاموش کیوں تھے، موصوف ڈیپوٹیشن پر آئے تھے واپس چلے گئے، سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ شاہ محمود قریشی ایک سلجھے ہوئے سیاستدان تھے مگر انہیں سمجھ نہیں آرہی ہے کہ شاہ محمود قریشی نے ایسا کرکے سیاسی خودکشی کیوں کی ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سمندر سے ندی نالے نکلتے رہتے ہیں اور یہ ندی نالے کچھ دور جاکر پھر خشک ہو جاتے ہیں، اس لیے پیپلزپارٹی پر نہیں بلکہ شاہ محمود قریشی کے سیاسی قد کاٹ پر ضرور فرق پڑے گا، پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما بہراہ مند خان تنگی ایڈووکیٹ نے شاہ محمود قریشی کی پارٹی سے مستعفی ہونے کو پیپلزپارٹی کیلئے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار پرستوں کے پارٹی سے جانے پر کوئی فرق نہیں پڑتا، پیپلزپارٹی بھٹو کے نظریے کی میراث ہے آنے والے الیکشن میں شاہ محمود قریشی کو اپنی سیاسی اہمیت کا بخوبی اندازہ ہوجائیگا۔
خبر کا کوڈ : 114183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش