0
Wednesday 16 Nov 2011 17:02

پیپلز پارٹی کی پالیساں جمہوریت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں، سعد رفیق

پیپلز پارٹی کی پالیساں جمہوریت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں، سعد رفیق
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ آزاد اور عوام جاگ رہے ہیں کسی کو مارشل لاء لگانے کی جرات نہیں ہو گی، پیپلز پارٹی ملک اور جمہوریت بچانے کیلئے اقتدار چھوڑ دے، زرداری اور گیلانی ٹولے کے اقتدار کو ختم کرنے کیلئے ہر آپشن استعمال کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ان کے حواری ملکی تقدیر سے کھیل رہے ہیں اور آج پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے اور ہم نے ملک کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے ’’گو زرداری گو‘‘ تحر یک شروع کی ہے اور اگر ضرورت پڑی تو اسمبلیوں سے باہر آنے میں ایک منٹ لگائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فوجی آمریت نے بھی اس ملک کا بیڑہ غرق کیا ہے اب کسی بھی صورت فوجی بالادستی کو تسلیم نہیں کیا جائیگا بلکہ بھرپور مزاحمت کی جائیگی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی پالیساں جمہوریت کیلئے بھی سب سے بڑا خطرہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 114413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش