0
Saturday 19 Nov 2011 18:53

رضاکارانہ طور پر استعفیٰ پارٹی قیادت کو پیش کیا، شرجیل میمن

رضاکارانہ طور پر استعفیٰ پارٹی قیادت کو پیش کیا، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے صوبہ سندھ کے مستعفیٰ وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ مجھے عہدہ پارٹی نے دیا تھا اور پارٹی کو پورا اختیار ہے وہ عہدہ واپس لے سکتی ہے۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے متعلق بہت سی باتیں کی جارہی ہیں کہ میں نے دباؤ میں آکر استعفیٰ دیا لیکن سچ یہ ہے کہ دورہ لندن سے متعلق میری وضاحت کو ناکافی سمجھا گیا جس پر میں نے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ پارٹی قیادت کو پیش کیا۔
سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ میرے پرانے دوست ہیں اور رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرا دورہ لندن ذاتی تھا، میں ایسا کوئی کام نہیں کروں گا جس کی وجہ سے پارٹی میں کوئی ابہام پیدا ہو اور پارٹی یا اتحادیوں کے تعلقات خراب ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے معافی اپنی پارٹی سے مانگی کسی اتحادی جماعت سے کوئی معافی نہیں مانگی اور نہ ہی مانگوں گا کیوں کہ میں اپنی قیادت کو جواب دہ ہوں۔
خبر کا کوڈ : 115322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش