0
Sunday 20 Nov 2011 00:26

معمر قذافی کے بڑے بیٹے سیف الاسلام 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

معمر قذافی کے بڑے بیٹے سیف الاسلام 2 ساتھیوں سمیت گرفتار
اسلام ٹائمز۔ لیبیا کی عبوری حکومت نے معمر قذافی کے بڑے بیٹے سیف الاسلام کو دو محافظوں سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ عبوری کونسل کے وزیر انصاف محمد الاگائی کے مطابق سیف الاسلام قذافی کو جنوب مغربی صحرائی قصبے عباری سے گرفتار کیا گیا، سیف السلام کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے شمالی قصبے زینیتان لایا جا رہا ہے، عبوری حکومت کے مطابق سیف الاسلام اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، سیف الاسلام انقلابیوں کے طرابلس پر قبضے کے بعد سے لاپتہ تھے۔ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ سیف الاسلام کی گرفتاری یا ہلاکت کی خبریں سامنے آ چکی ہیں، قذافی کی ہلاکت کے موقع پر سیف الاسلام کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا، اگست میں طرابلس پر قبضے کی جنگ کے دوران بھی انقلاب نے ان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا تھا، تاہم وہ رات گئے عوام کے درمیان آ گئے۔ سیف الاسلام جرائم کی عالمی عدالت کو مطلوب ہیں، جہاں ان کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ زیر التوا ہے۔ 
دیگر ذرائع کے مطابق لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو گرفتار کر لیا گیا۔ غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق سیف الاسلام قذافی کو لیبیا کے جنوبی صحرائی علاقے سے دو ساتھیوں سمیت اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ نائیجیر کی طرف جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ تاہم لیبیا کے نگراں وزیر انصاف نے واضح کیا کہ سیف الاسلام کی منزل کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ لیکن انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ سیف الاسلام کو صحرائی علاقے سے ہی گرفتار کیا گیا۔ لیبیا کے ٹی وی نے سیف الاسلام کی حراست کے دوران کی تصویر جاری کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 115416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش