0
Monday 21 Nov 2011 01:19

مسلم لیگ ن نے فیصل آباد میں کرپشن کیخلاف نہیں، خود اپنے ہی خلاف جلسہ کیا ہے، رحمان ملک

مسلم لیگ ن نے فیصل آباد میں کرپشن کیخلاف نہیں، خود اپنے ہی خلاف جلسہ کیا ہے، رحمان ملک

اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے فیصل آباد میں کرپشن کے خلاف نہیں، خود اپنے ہی خلاف جلسہ کیا ہے، کیونکہ سب سے زیادہ کرپشن پنجاب میں پائی جاتی ہے، جو ملک کا 62 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں سے کرپشن ختم نہیں کرواسکی تو ملک کے باقی حصوں میں کیا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن نے واقعی کرپشن کے خلاف جلسہ کیا تھا تو وہ بھی اس میں شامل ہوتے۔ مگر ان کے مسائل کچھ اور ہیں۔ چونکہ انہیں عمرا ن خان کی بڑھتی مقبولیت سے خطرہ محسوس ہونے لگا ہے۔
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں حکومتی اہلکاروں اور سیاسی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ یوسف رضا گیلانی کے دوسرے بیٹے کی شادی ہے۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا، چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی، وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور ان کے شوہر، وزیر امور کشمیرو گلگت بلتستان منظور وٹو، گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ، وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور، وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان، سینیٹر صغریٰ امام، عارف نظامی، پیر معین الحق گیلانی پیر آف گولڑہ شریف سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

خبر کا کوڈ : 115721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش