0
Sunday 20 Nov 2011 23:15

مسلم لیگ ن کا جلسہ پٹواری کم سرکاری شو تھا، تحریک انصاف خیبر پختونخوا

مسلم لیگ ن کا جلسہ پٹواری کم سرکاری شو تھا، تحریک انصاف خیبر پختونخوا
 اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی قیادت نے فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے جلسے کو  پٹواری کم سرکاری شو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف پورے پنجاب کے پٹواریوں، سرکاری سکولوں کے ٹیچرز، سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار، ضلع و تحصیل سطح کے سرکاری ملازمین سمیت ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کو زبردستی جلسے میں لانے کے باوجود عمران خان کے جلسے میں آئی ہوئی عوام کی تعداد کے آدھے حصے جتنے لوگوں کو بھی جمع نہیں کر سکے، تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء اسد قیصر، افتخار جھگڑا، زاہد حسین مہمند، میاں شاہد، ضلعی رہنما سید اشتیاق علی شاہ، ظفر اللہ خٹک و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں ن لیگ کے جلسہ عام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پاکستان کی فوج اور دیگر اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کر کے امریکہ کی آنکھ کا تارا بننا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اگر اقتدار میں آنا ہے تو اس کیلئے امریکی رضا مندی اور غلامی ضروری ہے، صوبائی قیادت نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ نواز شریف تمام سرکاری مشینر ی کے استعمال کے باوجود تحریک انصاف جتنا بڑا جلسہ کرنے میں ناکام ہو گئے ۔
خبر کا کوڈ : 115694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش