0
Tuesday 22 Nov 2011 21:48

ایبٹ آباد میں بین المسالک مصالحتی کمیٹی قائم کر دی گئی

ایبٹ آباد میں بین المسالک مصالحتی کمیٹی قائم کر دی گئی
 اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد نے بین المسالک مصالحتی کمیٹی قائم کر دی، جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق اہل تشیع کی جانب سے سید ممتاز حسین شاہ اور غلام حسین بنگش، بریلوی مسلک سے سید شاہ محمد کمال اور سید عارف شاہ گیلانی، اہل حدیث سے قاری ارشداور سرفراز خان جبکہ دیو بندی سے الطاف الرحمان اور شکیل اختر کو شامل کیا گیا ہے، اعلامیہ کے مطابق بین المسالک مصالحتی کمیٹی مختلف مسالک کے مابین امن اور بھائی چارے کی فضاء قائم کرنے، فرقہ واریت کے رجحان کے خاتمے، معاشرے سے تشدد، عسکریت پسندی اور انتہاء پسندی کے خاتمہ کے بارے میں شعور بیدار کرنے اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ ملکر جرائم کے خاتمہ کے لئے کام کر ے گی، مختلف مسالک کے مابین غلط فہمیوں کو دور کرنے اور ان کے مابین روبط پیدا کرنے اور مسالک کے بارے میں وال چاکنگ کی حوصلہ شکنی کرنا بھی کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی، اس کے علاوہ کمیٹی اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ ماسوائے آذان اور نماز جمعہ کے خطبہ کے لائوڈ دسپیکر استعمال نہ ہو اور مذہبی پروگرام میں اشتعال انگیز تقاریر نہ کی جائیں، صوبائی اور ضلعی حکومتوں نے جن افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ان کو کسی پروگرام میں مدعو نہیں کیا جائے گا، کمیٹی محرم الحرام کے لئے مخصوص کردہ راستوں کی پابندی کرائے گی۔
خبر کا کوڈ : 116344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش