0
Thursday 24 Nov 2011 00:55

افغانستان،رواں سال 382 امریکی فوجیوں سمیت 512 غیر ملکی فوجی ہلاک

افغانستان،رواں سال 382 امریکی فوجیوں سمیت 512 غیر ملکی فوجی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں دو نیٹو فوجیوں کی ہلاکت کے بعد رواں سال اب تک افغانستان میں بین الاقوامی افواج کے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 512 ہو گئی، جن میں 382 امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کے دو فوجی عسکریت پسندوں کے دو مخلتف حملوں میں مارے گئے۔ نیٹو افواج کے مطابق جنوبی افغانستان میں شدت پسندوں کے ایک مضبوط گڑھ پر جب اتحادی افواج اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی تھیں تو اس دوران یہ حملے کیے گئے۔ ایک فوجی عسکریت پسندوں کے حملے میں جب کہ دوسرا سڑک میں نصب بم پھٹنے سے ہلاک ہوا۔
امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رواں سال اب تک افغانستان میں بین الاقوامی افواج کے 512 فوجی مارے جا چکے ہیں جن میں 382 امریکی فوجی تھے۔ دریں اثناء مشرقی افغانستان کے صوبے لغمان کے ترجمان فضل اللہ پٹھان نے بتایا کہ سٹرک میں نصب بم پھٹنے سے چار افراد ہلاک ہو گئے جن میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ اس حملے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 116668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش