0
Friday 25 Nov 2011 14:44

وفاقی اور صوبائی حکومت میں بیٹھے ہوئے لوٹ مار میں مصروف ہیں، ابراہیم خان

وفاقی اور صوبائی حکومت میں بیٹھے ہوئے لوٹ مار میں مصروف ہیں، ابراہیم خان
 اسلام ٹائمز۔ سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب محمد ابراہیم خان نے پریس کلب ملتان میں پریس کانفرنس کی، اس موقع پر تحریک انصاف ملتان کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر اعجاز حسین جنجوعہ، شیخ طاہر رشید اور دیگر رہنما ء موجود تھے، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب محمد ابراہیم خان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت میں بیٹھے ہوئے لوگ جمہوریت اور مینڈیٹ کی آڑ میں لوٹ مار میں مصروف ہیں، ہر طرف کرپشن کا بازار گرم ہے، پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو بچا سکتی ہے، عمران خان کی قیادت میں ہم پاکستان کو بچائیں گے، پاکستان کی عوام پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سے نجات چاہتی ہے، جو لوگ عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کے سفر سے خوفزدہ ہیں میں اُن کو مشورہ دیتا ہوں کہ اب عوام کی جان چھوڑیں، ابراہیم خان کا کہنا تھا کہ ریلوے، پی آئی اے، پی ٹی سی ایل اور سٹیل ملز جیسے ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، میں کرپشن اور رشوت کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ ملک کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی، کرپٹ حکمرانوں سے نجات کے لیے عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف میں شامل ہو رہا ہوں، جس کا اعلان 26 نومبر کو شجاع آباد میں ہونے والے جلسہ عام میں کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 117050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب