0
Saturday 26 Nov 2011 14:30

زرداری، گیلانی نے جو کرنا ہے کرلیں گھوٹکی میں جلسہ ضرور کروں گا، شاہ محمود قریشی

زرداری، گیلانی نے جو کرنا ہے کرلیں گھوٹکی میں جلسہ ضرور کروں گا، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ زرداری، گیلانی نے جو کچھ کرنا ہے کر لیں 27نومبر کو گھوٹکی میں جلسہ ضرور کروں گا، اگر کسی میں دم ہے تو آئے میرا مقابلہ کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں منعقدہ پاکستان پائندہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود ایک تنہا آدمی ہے جس کے پاس نہ وسائل ہیں نہ پیسہ ہے اور نہ پولیس، جو صرف اپنا نقطہ نظر پیش کرنا چاہتا ہے جس پر مرکز اور سندھ حکومت میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے،گھوٹکی میں جلسہ گاہ کے پنڈال کو پولیس نے گھیر رکھا ہے لیکن شاہ محمود ڈرنے والا نہیں، انہوں نے کہا کہ جب سے میں نے 27 نومبر کے جلسے کا اعلان کیا ہے ہمارے شہر کے وزیر اعظم نے میرے حلقے میں ناظموں اور کونسلروں سے آدھا آدھا گھنٹے باتیں کرنا شروع کردی ہیں، گیلانی مُلک کے وزیر اعظم ہیں اور میں کچھ نہیں اگر دم ہے تو میرے ساتھ الیکشن لڑے اگر میں جیت گیا تو استعفیٰ کا مطالبہ نہیں کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 117293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش