0
Saturday 26 Nov 2011 16:25

نیٹو حملے میں 26 اہلکار شہید، 14 زخمی ہوئے، حملہ ملکی خودمختاری کیخلاف ہے، گورنر خیبر پختونخوا

نیٹو حملے میں 26 اہلکار شہید، 14 زخمی ہوئے، حملہ ملکی خودمختاری کیخلاف ہے، گورنر خیبر پختونخوا
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخواہ مسعود کوثر نے کہا ہے کہ نیٹو کے حملے میں 26 اہلکار شہید اور 14زخمی ہوئے۔ اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نیٹو حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ پاکستانی سرحدوں کی کھلی خلاف ورزی اور سنگین نوعیت کا واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ فاٹا کے علاقے میں ہوا، قوم کے جذبات مشتعل ہیں، حملہ ملکی خودمختاری کے خلاف ہے اور اس طرح کے واقعات کا ردعمل ہونا چاہیے، تاکہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔ مسعود کوثر نے شہید اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ حملے سے پاکستانی عوام کو شدید دکھ پہنچا، پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم اتحادی ہے، قوم ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت، قوم اور تمام ادارے متحد ہیں۔
خبر کا کوڈ : 117328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش