0
Sunday 27 Nov 2011 13:18

نیٹو حملہ ناقابل قبول، پاک امریکہ تعلقات کی نفی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، حنا ربانی کھر

نیٹو حملہ ناقابل قبول، پاک امریکہ تعلقات کی نفی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، حنا ربانی کھر
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے اپنی امریکی ہم منصب ہیلر ی کلنٹن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنی ہم منصب کو پاکستانی عوام کے غم و غصے سے آگاہ کیا اور کہا کہ نیٹو حملے ناقابل قبول اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ نیٹو حملے میں انسانی جانوں کے زیاں پر افسو س ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق حنا ربانی کھر نے اس موقع پر امریکی حکومت کو دفاعی کمیٹی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اپنے ہم منصب کو پاکستانی عوام کے غم وغصے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو حملے ناقابل قبول اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ نیٹو نے پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی، یہ حملہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی نفی ہے اور پاکستان مجبور ہو گیا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کا ازسرنو جائزہ لے۔ انہوں نے شمسی ائیر بیس خالی کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ نیٹو حملے میں انسانی جانوں کے زیاں پر افسو س ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر اس معاملے پر کام کرنا چاہتا ہے۔
پاکستان نے دفاعی رابطہ کمیٹی کی جانب سے شمسی ائیر بیس خالی کرانے اور نیٹو سپلائی لائن بند کرنے سے متعلق فیصلوں سے امریکا کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا۔ وزیر خارجہ حنا ربانی نے اپنی امریکی ہم منصب ہیلری کلنٹن سے رابطہ کیا، جس میں انہوں نے گزشتہ روز مہمند کے علاقے میں نیٹو ہیلی کاپٹرکے حملے میں شہید ہونے والے چوبیس پاکستانی فوجیوں کے بعد دفاعی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے امریکی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ کو بتایا گیا کہ ایسے حملے پاکستانی خود مختاری کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے، لہذا دفاعی کمیٹی نے نیٹو کی سپلائی لائن بند کرنے اور پندرہ دن کے اندر شمسی ائیر بیس خالی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایسے حملے کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے وزیر خارجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکی حکومت اس مسئلے کے خاتمے کے لئے پاکستانی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 117650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش