0
Thursday 1 Dec 2011 00:45

نیٹو حملہ، نواز شریف نے امریکی سفیر سے ملنے سے انکار کر دیا

نیٹو حملہ، نواز شریف نے امریکی سفیر سے ملنے سے انکار کر دیا

اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے امریکی سفیر کیمرون منٹر سے طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف اور امریکی سفیر کی اسلام آباد میں بدھ کی شام ملاقات طے تھی اور میاں نواز شریف اس مقصد کے لئے اسلام آباد بھی پہنچ گئے تھے۔ بعدازاں انہوں نے امریکی سفیر سے ملنے سے معذرت کر لی اور مری چلے گئے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ امریکہ سے نیٹو فورسز کے پاکستانی فوج پر حملوں کے بعد میاں نواز شریف کو پارٹی کے سینئیر رہنماوں نے مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنی طے شدہ ملاقات منسوخ کر دیں۔ اس سے قومی موقف مضبوط ہو گا اور امریکہ کو سخت پیغام بھی جائے گا کہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف کسی بھی اقدام کو قبول کرنے کے لئے وہ تیار نہیں۔ اور اس معاملے میں اپوزیشن اور حکومت ایک ہیں۔ حکومتی اور عسکری رہنماوں نے میاں نواز شریف کے اقدام کو سراہا ہے۔ واضح رہے کہ نیٹو سپلائی کی بندش کے بعد سے امریکی سفیر حالات کو معمول پر لانے کے لئے مختلف سطحوں پر رابطے کر رہے ہیں۔ ان کی اسلام آباد میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور امریکہ میں پاکستانی سفیر شری رحمان سے بھی ملاقات ہوئی۔ امکان ہے کہ جمعرات کو میمو گیٹ سکینڈل کیس کی سماعت کے موقع پر میاں نواز شریف خود سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔

خبر کا کوڈ : 118833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش