0
Wednesday 30 Nov 2011 13:09

ملتان،نیٹو فورسز کے حملے کے خلاف مسلم لیگ ن کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان،نیٹو فورسز کے حملے کے خلاف مسلم لیگ ن کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ نیٹو فورسز کی طرف سے پاکستانی چوکیوں پر کیے جانے والے حملے کے خلاف مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت مسلم لیگ ن کے سٹی صدر رانا شاہد الحسن نے کی، مظاہرین نے اس موقع پر روڈ کو مکمل طور پر بند کر رکھا تھا، مظاہرین نے امریکہ اور نیٹو کے خلاف سخت نعرے بازی کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رانا شاہد الحسن نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ہمارے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ اپنا قبلہ دُرست کر لیں، پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اپنے مُلک کی حفاظت کی ہے اور آج بھی میاں نواز شریف کی قیادت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں، مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ امریکہ و نیٹو کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے، اگر حکمرانوں نے ڈالروں کی سیاست کی تو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 118638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش