0
Monday 5 Dec 2011 00:40

ٹیکسلا اور ڈی آئی خان میں مجالس عزاء و جلوس جاری

ٹیکسلا اور ڈی آئی خان میں مجالس عزاء و جلوس جاری
اسلام ٹائمز۔ ضلع راولپنڈی کی شیعہ اکثریتی تحصیل ٹیکسلا میں محرم الحرام نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ حسب سابق روزانہ تیس سے بتیس مقامات پر مجالس عزاء برپا کی جا رہی ہیں۔ اس علاوہ یکم محرم سے روزانہ چار جلوس علم و ذوالجناح برآمد کئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں عزادارن کی سکیورٹی کے حوالے سے اسلام ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹیکسلا راجہ طیفور کا کہنا تھا کہ مجالس و جلوس کی فول پروف سکیورٹی کے لئے 250 پولیس اہلکار اور 150 رضاکار تعینات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجالس و جلوس سے قبل علاقے میں سرچ آپریشن کیا جاتا ہے، جلوس کے راستوں پر واک تھرو گیٹ، سنفر ڈاگ اور میٹل ڈی ٹیکٹر کی مدد سے تلاشی لی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکسلا اور واہ چونکہ خیبر پختونخواہ سے متصل ہیں اس لئے ان علاقوں میں جلوس و مجالس کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔
دریں اثنا ڈیرہ اسماعیل خان سے موصولہ اطلاع کے مطابق انتظامیہ سکیورٹی کے نام پر عزاداری میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے عزادارن کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمارے جائز اور قانونی حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کیا کہ انتظامیہ کو متعصبانہ کاروائیوں سے روکا جائے تاکہ عزاداری امام حسین ع عقیدت و احترام کے ساتھ پر امن طریقے سے بپا کی جا سکے۔

  
خبر کا کوڈ : 119794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش