0
Wednesday 23 Sep 2009 10:08

افغانستان میں بھارت کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے خطے میں تناؤ اور امریکی مفادات کو نقصان پہنچ سکتا ہے،امریکی جنرل کا انتباہ

افغانستان میں بھارت کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے خطے میں تناؤ اور امریکی مفادات کو نقصان پہنچ سکتا ہے،امریکی جنرل کا انتباہ
واشنگٹن:امریکی جنرل اسٹینلے میک کرسٹل نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں بھارت کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے خطے میں تناؤ اور امریکی مفادات کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔جنرل اسٹینلے نے پینٹاگون میں جمع کرائی گئی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ افغانستان کے سیاسی اور اقتصادی معاملات،ترقی اور سرمایہ کاری میں بھارت کا اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت بھی بھارت کی حمایتی خیال کی جاتی ہے ۔ جنرل اسٹینلے کے مطابق افغانستان میں جاری بھارتی سرگرمیوں سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی اور اس سے پاکستان کے خدشات میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے ۔ امریکی جنرل کا کہنا تھا کہ خطے میں تناؤ کی کیفیت امریکی مفادات کے لیے نقصان کا سبب بن سکتی ہے ۔
خبر کا کوڈ : 12026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش