0
Monday 21 Sep 2009 12:27

افغان جنگ اتحادیوں کیلیے سب سے بڑا چیلنج ثابت ہو رہی ہے،نیٹو

افغان جنگ اتحادیوں کیلیے سب سے بڑا چیلنج ثابت ہو رہی ہے،نیٹو
لیزبن:نیٹو نے کہا ہے کہ افغان جنگ اتحادیوں کیلیے سب سے بڑا چیلنج ثابت ہو رہی ہے۔دوسری جانب امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے افغان آپریشنز میں اپنی تاریخ کی سب سے بڑی توسیع کر دی ہے۔ نیٹو ملٹری کمیٹی میں شامل اٹھائیس ممالک نے پرتگال میں بند کمرے کے اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا۔اجلاس میں امریکی جنرل اسٹینلے مک کرسٹل نے افغان جنگ پر رپورٹ بھی پیش کی۔نیٹو ملٹری کمیٹی کے چیئرمین نے اجلاس کے بعد کہا کہ افغان جنگ نیٹو کیلیے سب سے بڑا چیلنج ثابت ہو رہی ہے۔ امریکی کمانڈر نے افغان صورتحال پر رپورٹ پیش کی ہے تاہم وہ اس حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کر سکتے۔دوسری جانب امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے افغانستان میں طالبان کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لئے مزید جاسوس،تجزیہ کاروں اور دیگر اہلکاروں کو تعینات کر رہی ہے جو امریکی اور نیٹو فوج کے ساتھ ملکر کام کر سکیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق امریکی جاسوس طالبان اور القاعدہ کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ افغان عوام میں طالبان کے خلاف رائے عامہ ہموار کرنے کے لئے کام کرینگے۔رپورٹ کے مطابق سی آئی اے کے آپریشنز میں تاریخ کی یہ سب سے بڑی توسیع ہے۔



Share on Facebook

خبر کا کوڈ : 11953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش