0
Friday 9 Dec 2011 20:53

جھنگ میں یوم عاشور کے موقع پر ہنگامہ آرائی پر سابق صوبائی وزیرسمیت 150 افراد کیخلاف مقدمہ درج

جھنگ میں یوم عاشور کے موقع پر ہنگامہ آرائی پر سابق صوبائی وزیرسمیت 150 افراد کیخلاف مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ جھنگ میں یوم عاشورہ اور اس سے قبل ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں سابق صوبائی وزیر فشریزز اور سابق کونسلر سمیت 250 کے افراد کے خلاف چار الگ الگ مقدمات درج کر کے ایف آئی آرز سیل کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی پولیس نے عاشورہ محرم کے دن ہنگامہ آرائی اور پتھراؤ کر کے خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما سابق صوبائی وزیر فشریزز شیخ حاکم علی، سابق کونسلر بلدیہ حاجی ملک منیر احمد، حافظ خالد سمیت 250 سے زائد افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں، تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے جبکہ تھانہ سٹی پولیس نے بھی آٹھ اور نو محرم کو ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں سابق چیئرمین بلدیہ حاجی ملک منیر احمد، شاہد عرف کا لا پہلوان سمیت درجنوں افراد کے خلاف اسی نوعیت کا مقدمہ درج کر لیا ہے مگر اس مقدمے میں بھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
’’اسلام ٹائمز‘‘ ذرائع کے مطابق جھنگ پولیس آپریشن کرنا چاہتی تھی مگر سیاسی مصلحت پسندی اور پنجاب حکومت کے کہنے پر آپریشن نہ صرف روک دیا گیا بلکہ گرفتاریوں سلسلہ بھی موخر کر دیا گیا ہے نیز یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تھانہ کوتوالی پولیس اور تھانہ سٹی پولیس نے چار الگ الگ مقدمات درج کر کے تمام ایف آئی آرز کو سیل کر دیا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ درج مقدمات میں 25 سے 35 افراد کو نامزد جبکہ باقی تقریبا 250 افراد نامعلوم ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 120859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش