0
Friday 26 Apr 2024 22:32

غاصب صیہونی فوج کا ایک کاروان حزب اللہ کے نرغے میں

غاصب صیہونی فوج کا ایک کاروان حزب اللہ کے نرغے میں
اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے آج صبح اعلان کیا ہے کہ اس نے مقامی وقت کے مطابق گذشتہ شب 23:10 کے قریب گھات لگا کر کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے ایک بکتر بند قافلے کو تباہ کر ڈالا ہے۔

لبنانی مزاحمت نے اعلان کیا کہ یہ مشترکہ آپریشن گائیڈڈ میزائلوں، توپخانے اور راکٹوں کی مدد سے انجام پایا ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں حزب اللہ لبنان نے مزید بتایا کہ مذکورہ صیہونی فوجی قافلے کے ہدف کے مقام پر پہنچ جانے کے بعد مزاحمتی جنگجوؤں نے اس پر حملہ شروع کر دیا جبکہ اس کارروائی میں کم از کم 2 بکتر بند گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوئی ہیں جس میں سوار دسیوں صیہونی فوجی مارے گئے ہیں۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کی مذکورہ مزاحمتی کارروائی کے بعد اسرائیلی فوج نے اسموک بموں کے ذریعے دھوئیں کی ایک دیوار بنائی تاکہ وہ اپنے زخمی و ہلاک شدہ فوجیوں کو دوسری جگہ منتقل کر سکے۔

عرب چینل المیادین کے مطابق اس حملے میں غاصب اسرائیلی فوج کی گولانی بریگیڈ کی 12ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی ٹرک کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے کہ جو اپنے اندر موجود فوجیوں و فوجی سازوسامان سمیت جل کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ 

ادھر اسرائیلی میڈیا نے بھی اطلاع دی ہے کہ صیہونی رژیم کی فوجی نگرانی کرنے والے ادارے نے میڈیا کو اس آپریشن کے بارے مزید تفصیلات شائع کرنے سے سختی کے ساتھ منع کر دیا ہے جس پر اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے تفصیلات شائع کئے بغیر اس کارروائی میں 1 صیہونی فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

اپنے ایک دوسرے بیان میں حزب اللہ نے یہ اعلان بھی کیا کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی حصے میں المالکیہ کے صیہونی فوجی ہیڈ کوارٹر میں بھی غاصب اسرائیلی فوج کے ایک گروپ پر حملہ کیا ہے۔ اس بیان کے مطابق صیہونی فوج کا یہ گروہ بھی لبنانی مزاحمتی قوتوں کی مکمل نگرانی میں تھا اور جب وہ المالکیہ کے ہیڈکوارٹر میں داخل ہوا تو اس پر توپوں کے گولوں کے ساتھ حملہ کیا گیا جس سے دوسرے دسیوں صیہونی فوجی بھی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 1131355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش